مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارے میں159مسافراور عملے کے ارکان سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس320 مقامی وقت کے مطابق صبح7 بجکر50 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔دامن کوہ کے قریب مقامی افراد نے طیارے کو نیچی پرواز کرتے دیکھا۔طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ ہوگئیں تاہم مارگلہ میں پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہونے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ امدادی کارکن طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر سے حادثے کے مقام کا فضائی جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی طے کی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق ملبے سے10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ اسلام آباد کا خراب موسم ہوسکتی ہے ۔تاہم ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
طیارہ گر کر تباہ
اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں نجی ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے،طیارے میں159مسافراور عملے کے ارکان سوار تھے۔
News ID 1124424
آپ کا تبصرہ